پاکستان ہم سے کسی قسم کی امید مت رکھے، امریکا نے آنکھیں پھیر لیں، پاکستان کو مزید رعایت دینے سے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر عائد ڈیوٹیز میں مزید رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے امریکی وزیر تجارت و لبراس کے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی برآمدات پر رعایت دینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔وزرت تجارت کے حکام کے مطابق امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان

کو مزید رعایت دینے انکار کر دیا ہے۔امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان کو 3500 ٹیرف لائنز پر رعایت دے رکھی ہے،جب کہ افغانستان کو یہ رعایت 5 ہزار اشیاء پر دی گئی ہے۔امریکی حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ افغانستان کو کم ترقی یافتہ ملک ہونے کے باعث پاکستان سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔پاکستان 1500 اضافی ٹیرف لائنز میں افغانستان سے تجارت کا میکنزم بنا سکتا ہے۔امریکا نے پاکستان کو اضافی مصنوعات کے لیے افغانستان سے تجارت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جب کہ پاک امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور تاجر رہنماء افتخار علی ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا میں پہلے ہی جی ایس پی پلس ملک کا درجہ حاصل ہے تاہم تجارت کے حوالے سے اس ترجیحی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے نئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر اور کچھ دیگر افریقی ملکوں کی طرح پاکستان کو بھی امریکا اور دیگر بڑی معیشتوں کے ساتھ تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ کے لیے ایسا ماڈل اختیار کرنا چاہیے جس میں ملکی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے، ٹی آئی ایف اے ( ٹیفا) کے مئی 2019 ء کے اجلاس میں فریقین نے زرعی مصنوعات اور دوائوں جیس اشیاء تک رسائی کے لیے راستوں بارے تبادلہ خیال کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان (روئی کی زیادہ کھپت کی گنجائش کے باعث) ہمیشہ امریکی روئی کی درآمد کے لیے تجارتی رعایت اور اس کے بدلے اپنی کپڑے کی مصنوعات کی برآمد کے لیے امریکی منڈی تک ترجیحی رسائی کا خواہاں رہا ہے،ترجیحی تجارتی معاہدے (ایف ٹی ای) کے راستے میں پیچیدگیاں زیادہ ہیں، ٹیفا فریم ورک ان مباحثوں کو جاری رکھنے اور نئے خیالات کے ساتھ سامنے آنے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم فراہم کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں