اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری، بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، ہفتے تک مسلسل موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث شہری آبادیوں میں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24
گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہوائوں کے سا تھ بارش کی توقع ہے جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کشمیر کے بعض اضلاع میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارکھان میں 34 ملی میٹر، قلات 2، ڈی جی خان، کوٹ ادو 12، ملتان 6، لیہ 5 اور بہاولپور میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پوٹھوہار اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔موسلا دھار بارشوں سے ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ اور کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ غیر معمولی بارشوں، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں