اسلام آباد(پی این آئی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور پر با ت کی گئی تھی۔ اسی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے بتایا ہے کہ ان کی حفیظ شیخ سے بات ہوئی ہے جس پر انہوں نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاکستانی عوام کو ریلیف دینے
کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی لائے جائے گی اور بجلی کی قیمت میں بھی کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کاروبار کرنے کے لئے سستا قرضہ دیا جائے گا جس کے بعد انہیں کاروبار کرنے میں آسانی آئے گی۔سمیع ابراہیم نے پاکستانی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری عوام کو ایسی بہتری کی خبریں نہیں دی جاتیں کیونکہ ہمارے میڈیا کا مقصدعمران خان پر تنقید کرنا ہے۔اسی ملاقات کی بات کی جائے تو اس میں پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے بات ہوئی ہے، لیکن اس کی خبریں کسی میڈیا پر نہیں آئی،کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان کی تعریف ہو۔یاد رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کچھ دن قبل پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی تھی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانیوں کو بھی ریلیف دیا گیا تھا۔اس کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور عمران خان کی بھی ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں عوام کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ملاقات میں اس بات کر اکتفا کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے گی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ آسان اقساط کے ذریعے عوام کو سستا قرضہ دیا جائے گا جس سے ان کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں