محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی، پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے ہفتہ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس سے پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم بدھ 4 مارچ سے وسطی اور بالائی پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،

جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی۔بارش سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہوسکتے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں