چمن(پی این آئی): بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد کو کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے باعث ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔پاک افغان بارڈر بند کرنے کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ سمیت تمام نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد بھی
تفتان کے مقام پر 9روز سے بند ہے۔ ایران سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی سی چاغی کے مطابق تمام زائرین کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے اور کسی میں بھی کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں