امریکہ طالبان معاہدے ،حافظ حمد اللہ نےبڑے خدشے کا اظہار کر دیا

مظفر گڑھ (پی این آئی)جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ امریکہ طالبان معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کیا اس معاہدہ سے افغانستان میں امن قائم ہوسکے گا؟ حقائق یہ ہیں امریکہ جہاں بھی گیا وہاں آج تک امن نہیں ہوسکا، بہر حال ہماری نیک خواہشات امن معاہدہ

کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سالانہ ختم بخاری کی تقریب سے کرتے ہوئےحافظ حمد اللہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ارکان پارلیمنٹ ایوان میں اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ کرتے ہیں،چادر اور چار دیواری کے تقدس کا دفاع کرتے ہیں،آپ مولوی کو ووٹ دیں یا نہ دیں مولوی آپ کی عزت کے لئے لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا. انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کیا اس معاہدہ سے افغانستان میں امن قائم ہوسکے گا؟ حقائق یہ ہیں امریکہ جہاں بھی گیا ہے وہاں آج تک امن نہیں ہوسکا، بہر حال ہماری نیک خواہشات امن معاہدہ کے ساتھ ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں