احسن اقبال کو ایک دفعہ پھر بڑا جھٹکا دیدیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب حکام نے لگی رہنما کا پاسپورٹ قبضے میں لے کر ان کے

بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے۔ نیب نے احسن اقبال سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کی یقین دہانی کے لیے بیان حلفی مانگا تھا۔یاد رہے کہ 26 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے لیے ایک، ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے دوران حراست سوال نہ کرنے کے بیان کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان نیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے دوران تحویل نہ صرف سوالات کیے بلکہ بیانات بھی قلمبند کیے گئے، ایل این جی کیس میں شریک ملزمان اور گواہان کےخلاف ریفرنس بھی دائرکردیا ہے۔نیب اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے دوران حراست سوال نہ کرنے کے بیان کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے تحویل کے دوران نہ صرف سوالات کیے بلکہ ان کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ ایل این جی کیس میں شریک ملزمان اور گواہان کے بھی بیان قلمبند کرکے ریفرنس دائرکر دیا ہے۔ احسن اقبال کے جوابات کی روشنی میں نیب کی انکوائری جاری ہے۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب حکام نے لگی رہنما کا پاسپورٹ قبضے میں لے کر ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے۔نیب نے احسن اقبال سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کی یقین دہانی کے لیے بیان حلفی مانگا تھا۔یاد رہے کہ 26 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے لیے ایک، ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے میں نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے کہا کہ آپ وعدہ معاف گواہ بن جائیں۔ان کو کہا کہ مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ میں نے عمر ایوب سے کہا تھا کہ ایل این جی اسکینڈل پر کمیٹی بنا دیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں