سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کرم سیکٹر کے راستے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔
ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان پوسٹیں خالی کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سرحد پر موجود سکیورٹی فورسز نے صورتحال کا مؤثر جواب دیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔






