ایران کو رویہ بدلنا ہو گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے، میں ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والا ہوں۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیرِ غور آپشنز میں ایران کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور اسے معاشی طور پر کمزور کرنا شامل ہے، جبکہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا بھی ایک آپشن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے غالباً تیار ہوں گا، تاہم ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہ کرنے پر رضامند ہیں۔