سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو سرکاری تعطیل ہوگی۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے مطابق بدھ، 12 ربیع الثانی 1448 ہجری، کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے قومی دن کی سرکاری چھٹی ہوگی۔
وزارت نے بتایا کہ تعطیل کا اعلان لیبر لا کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے۔






