جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق جنوبی کوریا رواں سال کے اختتام سے قبل اس مشن کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ممکنہ فوجی تعیناتی میں پی-8 میری ٹائم پیٹرول طیارے، بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو تلف کرنے والی ماہر ٹیم، جبکہ لاجسٹک سپورٹ شپ بھی شامل ہوگی۔
حکام کے مطابق متعلقہ ممالک کے ساتھ بیس پورٹس اور آپریشنل اڈوں کے حوالے سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔
منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی سلامتی کونسل کا فیصلہ، کابینہ کی منظوری اور پارلیمان کی اجازت درکار ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ کے جائزے کے بعد رواں ماہ ہی منظوری کے لیے تحریک پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔






