ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے اپنی شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ثالث ممالک نے تہران سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے شرائط واضح کرنے کا کہا ہے، جن میں خطے میں جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
محسن رضائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی شرائط کی فہرست تیار کررہا ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بغیر آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ناکہ بندی برقرار رہی تو ایران امریکی اقتصادی مفادات کو نشانہ بنائے گا۔
محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک عارضی بحری راہداری پر بھی متفق ہوگئے ہیں، جس کا کچھ حصہ عمان کی سمندری حدود اور کچھ حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔






