فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، ایرانی صدارتی دفتر

تہران (آئی این پی) ایرانی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو انتہائی نتیجہ خیز اور سود مند قرار دے دیا۔

ایرانی صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

ترجمان سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے نتائج جلد ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔