طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ اور دونوں مسافر اسرائیلی شہری تھے۔ واقعہ واشنگٹن ڈی سی سے چند کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ ایک تربیتی پرواز پر تھا، تاہم حادثے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات 11:30 بجے ملی۔ طیارہ ایک مقامی فلائٹ اسکول کی ملکیت تھا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے تربیتی پرواز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close