برگن اسٹاک: پاکستان کی ثالثی میں سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات پر ایرانی وفد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی فریق کے سامنے باضابطہ اعتراض درج کرایا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد مذاکراتی میز چھوڑ کر روانہ ہوگیا۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ اگر لبنان میں کشیدگی ختم نہ ہوئی تو دیگر امور پر مذاکرات جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو فوری طور پر لبنان میں اپنے اتحادی گروہوں کو کارروائیاں روکنے کی ہدایت کرنا ہوگی، بصورت دیگر سخت ردعمل دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






