اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی فورسز کو لبنان کے دارالحکومت میں تابڑ توڑ حملوں کا حکم دیدیا۔
بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں ملکی فوج کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے داحیہ میں موجود حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا کہ حزب اللہ ہمارے شہروں اور شہریوں پر حملے کرے اور بیروت میں اس کے دہشت گردی کے مراکز محفوظ رہیں۔ہماری افواج لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے یہ عسکری تنظیم پسپا ہو رہی ہے۔
انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی گزشتہ 26 برس کی سب سے گہری پیش قدمی کرتے ہوئے تاریخی بیوفورٹ قلعے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
اسرائیل نے ان حملوں پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ حزب اللہ نے اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی ہے شمالی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے کیے اور اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے جنگ بندی کی روح کے منافی ہیں اور خطے کو مزید وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






