ایران جنگ جلد ختم ہو گی یا یہ صرف دعویٰ ہے؟ ٹرمپ کا بڑا بیان

واشنگٹن :  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور امریکہ اس میں کامیاب ہوگا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق آئندہ مشاورت زیادہ تر فون کے ذریعے ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے کچھ مذاکرات کار سمجھدار ہیں جبکہ کچھ نہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ ایران سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق معاملات بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہترین ہیں اور دونوں ان کے لیے قابل احترام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 11 طیارے گرائے گئے، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے 20 سے 30 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں، اور جنگ رکوانا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی۔

واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کے خاندان کو معلوم تھا کہ اسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق حملہ آور کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور اسے فوری طور پر روک دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close