اسلام آباد میں عاصم منیر اور عباس عراقچی کی اہم ملاقات، اصل ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر جامع گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی فعال سفارتکاری کو عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی مشاورت کی تھی، بعد ازاں وہ مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close