ترکیہ میں صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری، طیب اردگان کونسے نمبر پر ہیں؟

انقرہ (پی این آئی) ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے سلسلے میں گنتی کا عمل جاری ہے ، ابتدائی نتائج میں سابق صدر رجب طیب اردوان کو برتری حاصل ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق اب تک 63 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں اروان 51.4 فیصد ووٹ لیکر پہلےکمال قلیچ دار اوغلو 42.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سنان اوغان 5.3 فیصد ووٹ لے تیسرے نمبر پر ہیں۔ طیب اروان کی جماعت 340 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ کمال اوغلو کی پارٹی اب تک203 سیٹیں جیت چکی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےتاریخی شہر استنبول میں جلسہ کیا تھاجسےرواں صدی کا سب سے بڑا جلسہ قرار دیا گیا، جس میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

close