کرناٹک میں مودی کی جماعت کو شکست، کانگریس نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

بنگلورو (پی این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف کانگریس کی واضح جیت کے بعد کچھ نامعلوم افراد نے ریاست کے علاقے تلک واڑی بیلگاوی میں ایک گنتی مرکز کے باہر”پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے مبینہ طور پر کانگریس پارٹی کے حامی تھے۔یہ واقعہ تلکواڑی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیش آیا جہاں کچھ پرجوش حامیوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے جب کانگریس امیدواروں نے زعفرانی پارٹی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اس دوران جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہندو تواتنظیموں کے ارکان نے پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 10مئی کو ہونے والے 224رکنی کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے 136سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

close