اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے جبکہ شام/رات میں چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، ہنگو ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم ،ورکزئی اور وزیرستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔پنجاب میں مری،گلیات ،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب،نورپور تھل،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ ،نارووال، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان، ملتان ،سا ہیوال ،خانیوال، لیہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم ،زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین ، موسی خیل ، بارکھان اورژوب میں چند مقامات پرآندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔




