پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس 7 جولائی سے شروع ۔۔۔ ، ایمریٹس ایئرلائنز کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان سے دبئی کیلئے پروازیں ممکنہ طور پر سات جولائی سے شروع ہو سکتیں ہیں۔ ایئرمیٹس ایئرلائن نے اعلان کر دیا۔ تاہم یہ بات خارج ازمکان نہیں کہ اگر کرونا وائرس کی صورت حال میں بہتری نہ آئی تو اس شیڈول میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ خلیج اردو کے مطابق ایک مسافر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمریٹس ایئرلائنز نے کہا ہے کہ 7 جولائی سے پاکستان سے دبئی کیلئے پروازوں کو شروع کیا جا سکتا ہے تاہم کرونا صورت حال کو دیکھتے ہوئے ممکن ہے کہ شیڈول میں تبدیلی بھی لائی جائے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کا دن منانے اور عالمی وبا کے بعد معیشت کی بحالی میں انکے اہم کردار کو اجاگر کرنے کے لئے ایمریٹس چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کو دوبارہ فضاؤں میں لانے کے لئے انہیں بااختیار بنا رہا ہے اور محدود مدت کے لئے بزنس ریوارڈز اقدام کی بحالی سے نئے ممبرز کے لئے انکے سفری بجٹ کو ریوارڈز میں منتقل کرنا ہے۔ ایسے چھوٹے اور درمیانے کاروبار جو ایمریٹس کے بزنس ریوارڈز کے کارپوریٹ لائلٹی پروگرام میں 27 جون تا 27 جولائی 2021 کے دوران حصہ بنتے ہیں تو وہ 10 ہزار بزنس ریوارڈ پوائنٹس کا بونس حاصل کرسکیں گے جو یورپ کے منتخب مقامات پر اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کے مساوی ہے۔ بزنس ریوارڈز بونس پوائنٹس کے فائدے حاصل کرنے کے لئے ایمریٹس کے پاس اس وقت 20 ہزار سے چھوٹے و درمیانی کاروبار ی اداروں کا اسکے بزنس ریوارڈز پروگرام میں اندراج ہوچکا ہے جہاں سادہ انداز سے انکے اندراج کے ساتھ پوائنٹس کا حصول اور مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ آخری لمحے میں بکنگز کی بھی سہولت میسر ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کو صرف سرچارج اور ایئرپورٹ ٹیکسز کی ادائیگی کرنی ہوگی اور بونس پوائنٹس صرف 27 جون تا 27 جولائی 2021 کے درمیان قائم ہونے والے نئے اکاؤنٹس کے اندراج پر میسر ہوں گے۔ اس وقت دنیا بھر میں مختلف ممالک سفری رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں، کاروباری مقاصد کے لئے سفر میں تیزی آرہی ہے اور چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے طلب پوری کرنے کے اہم محرک بن گئے اور باسہولت انداز سے سفری منصوبے بنا رہے ہیں کیونکہ اب نئے مواقع ابھر رہے ہیں۔ ایمریٹس عالمی وبا سے متاثرہ چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کو تعاون فراہم کررہا ہے۔ ایمریٹس کے بزنس ریوارڈز پروگرام کے ممبرز ایئرلائن کی باسہولت انداز سے بکنگ کی پالیسیوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جو اس انڈسٹری میں سفری منصوبے کے لئے نہایت باسہولت ہیں۔ اس عالمی وبا کے آغاز سے ہی بزنس ریوارڈز پروگرام کے ممبرز کو سفری منصوبوں میں تبدیلی کے پیش نظر پوائنٹس کی میعاد میں توسیع کے ساتھ اضافی یقین دہانی کرائی گئیں۔ اپنے بحفاظت سفری منصوبوں کے ساتھ بزنس ریوارڈز پروگرام کے ممبرز کے لئے اس عالمی وبا کے دوران سب سے زیادہ مقامات میں لندن، منیلا، پیرس، قاہرہ، میلان اور بیروت شامل رہے۔ بزنس ریوارڈز ممبرز کی جانب سے دبئی کا بھی باقاعدگی سے سفر کیا جاتا ہے کیونکہ اس عالمی وبا کے دوران یہاں کاروباری ماحول، عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کھلا رہا۔ ایئرلائن اپنے نیٹ ورک اور شیڈولز کی بحالی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے تاکہ چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے کلائنٹس سے مل سکیں اور اپنی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ لاسکیں کیونکہ اب دنیا بھر میں سفری پابندی بتدریج ختم ہورہی ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی معاونت کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ ہے۔ یہ تعاون بزنس ریوارڈز پروگرام تک محدود نہیں بلکہ اسکے پورے کاروبار میں انکی مصنوعات اور خدمات کے حصول پر محیط ہے۔ دنیا بھر میں وسیع اقسام کی انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں چھوٹے و درمیانی کاروباری ادارے بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والوں کو اپنی مصنوعات پیش کرنے سے مستفید ہوتے جس سے انہیں انکی ترقی کے منصوبوں میں تیزی لانے میں مدد ملتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کو تعاون کی فراہمی کے لئے سرکاری اسٹیک ہولڈرز جیسے دبئی ایس ایم ای جیسوں کے ساتھ فعال انداز سے کام کرنے اور ایسے کاروباروں کی نشاندہی اور باقاعدہ بنیادوں پر فعال سپلائیرز کی کارکردگی کے جائزہ کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے نتیجے میں دبئی ایس ایم ای رپورٹ 2020 کے مطابق ایمریٹس نیم سرکاری اداروں میں پہلے نمبر پر رہا ۔دبئی میں چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی معاونت کے لئے بھی ایمریٹس کا شمار اولین پانچ اداروں میں ہوتا ہے۔

close