اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 گھنٹوں میں کس کی بازیابی کا حکم جاری کر دیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کو کل ہر صورت بازیاب کرا کے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے اسلام آباد سے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جہاں ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پیش ہوئے اور احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے عدالت میں نمائندگی کی۔عدالت نے پوچھا کہ فرہاد علی شاہ کون ہیں، جس پر بتایا گیا کہ یہ صحافی اور شاعر ہیں اور گزشتہ رات سے اسلام آباد گھر سے لاپتہ ہیں، عدالت میں ایف آئی آر کی کاپی بھی پیش کی گئی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ ابھی تک کیا تفتیش ہوئی ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ قریب کے کیمرے چیک کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جسٹس نے پوچھا کہ یہ آدمی کون ہے، میٹنگ کے لیے آئے تھے، میں نے آئی جی صاحب کو کہا تھا بندہ اغوا ہو گا تو آپ ذمہ دار ہوں گے، ہر صورت میں یہ آدمی چاہیے۔عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو کل ہر صورت بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

close