ری پبلکن اراکین نے کرونا امدادی بل میں صدر ٹرمپ کی مجوزہ ترمیم کی منظوری روک دی

واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن اراکین نے اپنی ہی پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا وائرس امدادی بل میں ترمیم کے مطالبے کی منظوری روک دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے کرونا امدادی پیکج میں ایک فرد کو 2 ہزار ڈالرز اور جوڑے

کی صورت میں 4 ہزار ڈالر کی رقم بطورِ امداد دینے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو منظور کرنا چاہا تو ری پبلیکن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔صدر ٹرمپ نے ری پبلکنز کی مخالفت کے باوجود مطالبہ کیا تھا کہ عالمی وبا کے اثرات سے دسیوں لاکھوں امریکیوں کو بچانے کے لیے فی کس دی جانے والی امدادی رقم 600 ڈالرز کی امدای رقم کو بڑھا کر 2000 ڈالرز کیا جائے اور جوڑوں کو 4000 ڈالرز دیے جائیں۔ صدر نے کہا تھا کہ وہ اس بل پر تب تک دستخط نہیں کریں گے جب تک لوگوں کو دی جانے والی رقم بڑھا نہیں دی جاتی۔ڈیموکریٹک رہنما اسٹینی ہوئیر نے امریکی صدر کے اس مطالبے پر ایوانِ نمائندگان کی متفقہ منظوری چاہی لیکن ری پبلکن رہنما کیون مکارتھی نے منظوری سے انکار کر دیا اور پھر اس بل پر 12 منٹ کی گفتگو اپنے انجام کو پہنچ گئی۔ بریگزٹ ڈیل فائنل، برطانیہ اور یورپی یونین میں بالآخر معاہدہ طے پا گیا، اب سب کچھ اپنا ہے، برطانوی اعلامیہ لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل سے برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رقم، بارڈر کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی گیری پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا، پورے ملک کے بزنسز اور خاندانوں کیلئے یہ

زبردست خبر ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

close