شدید بارشیں، سکول بند کر دیے گئے

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سیلاب اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور سکولوں کو ذاتی طور پر حاضری منسوخ کرنا پڑی ہے۔

خلیجی ملک کے موسمیاتی حکام نے بارش کی زد میں آئے ہوئے علاقوں میں شہریوں کو سفر کرنے سے گریز کے مشورے دیئے ہیں۔ بارشوں کے سبب سعودی عرب کے کئی شہروں میں سڑکیں زیر آب آگئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سکول بند کر دیے گئے۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔سعودی عرب میں شہریوں کو بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے خبردار رہنے کے لئے اور نشیبی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اسکائی نیوز جیسے آؤٹ لیٹس اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر اداروں کی طرف سے رپورٹ کردہ فوٹیج میں پیر کے روز الولا اور المدینہ صوبوں میں طوفانی سیلاب دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں مسجد ﷺ نبوی کے قریب بھی تیز بارش ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔سعودی عرب مین ہو رہی تیز بارشوں سے پہلے اچانک سیلاب نے پڑوسی ممالک متحدہ عرب امارات اور عمان کو جنوب مشرق میں نشانہ بنایا، سال کے اس وقت میں غیر معمولی بارشوں کو جزوی طور پر موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نومبر 2022 میں بھی سعودی عرب شدید بارشوں کے نتیجے میں ساحلی سیلاب کی زد میں آ گیا تھا۔ جدہ شہر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

close