دنیا کے وہ 18ممالک جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہو سکا، ہر طرف امن ہی امن ہے

لاہور(پی این آئی) دنیاکے زیادہ ترممالک میں کورونا وائرس قیمتی جانیں نگلنے میں مصروف ہے تاہم دنیا میں کچھ ایسے بھی ممالک ہیں جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔بی بی سی کے مطابق دنیاکے 18 ایسے ملک ہیں جہاں ایک بھی مریض کا اندراج نہیں ہوا ہے جن میں شمالی کوریا، ٹونگا

اور سمویا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان ممالک میں ترکمانستان، تاجکستان ، یمن، ملاوی، بوسٹاوانہ،جنوبی سوڈان،سیریا لون،ساو ٹوم اینڈ پرنس، یسوتھو اور افریقہ کے کچھ دیگرممالک شامل ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی سوڈان اور ترکمانستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں 2 اپریل تک ایک بھی کورونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق ضروری نہیں کہ یہاں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہ ہویہ اعداد وشمار اس بنیاد پر ہیں کہ یہاں اب تک کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دعویٰ کیا ہے ان کے ملک میں کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض نہیں ہے تاہم شمالی کورویا کے اس دعوے کو کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ملک میں داخلے پر سختیاں ہیں اور اس نے کامیابی سے اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔لیکن جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے ایک سربراہ نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ 19 کے 10 لاکھ سے زیادہ متاثرین اور 53 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ایسے میں اس ماہر کے مطابق ممکن ہے کہ شمالی کوریا میں کچھ مریض ہوں گے لیکن اس نے وبا کی شکل اختیار نہیں کی ہوگی۔شمالی کوریا کی صورتحال سے باخبر رہنے والے ایک صحافی اولیور ہوتھم کا کہنا ہے کہ اس ملک کی سرحد چین اور جنوبی کوریا سے لگتی ہے اور تجارت و معاشی تعلقات کے لیے لوگ سرحد پار کرتے رہتے ہیں۔ اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ وائرس کا داخلہ کیسے روکا جاسکتا ہے۔

close