وزیراعظم ہائوس کے سامنے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کرنیوالے شخص سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے آگ لگا کراپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرلیا، وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے کر جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔فیصل نامی شہری نے وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ کے سامنے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اس

کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔خود سوزی کرنے والے شخص کے پاس سے ایک خط بھی ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ ” میرا اتنا قصور ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا، میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی، میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا، میں نے حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی اور یہ درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔”وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن کی خود سوزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر کو جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔ ضلعی مجسٹریٹ 48 گھنٹوں کے دوران وزیر اعظم کو انکوائری رپورٹ پیش کرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close