گندم درآمد اسکینڈل میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بلاواآگیا

اسلام آباد (پی این آئی) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے اجلاس کی سربراہی کی ، اجلاس میں گندم کی درآمد سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کابینہ کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کو بھی انکوائری کیلئے طلب کرلیا،نگران دور کے سیکرٹری فوڈ محمد محمود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

close