کورونا وائرس کن لوگوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے، ماہرین نے وارننگ جاری کر دی

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور محض تین ماہ کے عرصے میں یہ 102سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین تحقیقات میں احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں کہ اس موذی سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔اب اس حوالے سے سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا لوگوں کے لیے بھی بری

خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا اسی نوع کی دیگر کسی لت میں مبتلا ہیں ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔نیویارک سٹی میئر بل ڈی بلاسیو نے بھی سگریٹ نوشوں کو متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں کورونا وائرس بہت جلد لاحق ہو سکتا ہے اور ایسے لوگوں کی وائرس لاحق ہونے سے موت ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں سے کئی پہلے ہی پھیپھڑوں اور گردوں وغیرہ کے عارضوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور اس پر جب وائرس کا گردوں اور پھیپھڑوں پر حملہ ہوتا ہے تو بسااوقات جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 1لاکھ 6ہزار مریض سامنے آ چکے ہیں اور اس سے 3600سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close