دبئی، ٹیکسی ڈرائیور نےکمرے کی صفائی کے جھگڑے پر کزن کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا

دُبئی (پی این آئی) دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے کمرے کی صفائی کے جھگڑے پر اپنے کزن کو چاقو کے متعدد وار کر کے زندگی سے محروم کر دیا۔ یہ واقعہ ہور الانز کے علاقے میں واقع ایک رہائشی بلڈنگ میں پیش آیا جہاں 40 سالہ ملزم اپنے رشتہ دار نوجوان کے ساتھ مقیم تھا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد کہا

کہ اُس کا مقتول کزن اس سے توہین آمیز سلوک کرتا تھا، اس رویئے سے تنگ آ کروہ یہ انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور ہو گیا۔ملزم کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب مقتول نے اُس سے بدتمیزی سے کہا کہ وہ کمرے کی صفائی کرے، جس کے بعد وہ شدید مشتعل ہو گیا اور کچن میں جا کر وہاں سے چاقو اُٹھا لایا اور شدید اشتعال کی کیفیت میں اپنے کزن پر متعدد وار کر کے اسے ہلاک کر ڈالا۔ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو ملزم فرار ہونے کی بجائے فلیٹ کے باہر بیٹھا اور اس کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔جبکہ ہم کمرے میں اندر گئے تو وہاں ایک نوجوان کی لاش پڑی تھی اور اس کے پاس ہی واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی موجود تھا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ ساتھ والے کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ جب اس نے مقتول شخص کی جانب سے اپنی مدد کے لیے کی جانے والی چیخ پکار کا شور سُنا تو فوراً ان کے کمری کی جانب دوڑا، جہاں اس نے دیکھا کہ ملزم اپنے رشتہ دار کوبا ر بار چاقو گھونپ رہا تھا۔جو تھوڑی دیر بعد تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اپنے کزن کے توہین آمیز کلمات کے بعد وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا تھا اسی جنون کی حالت میں اس سے یہ بڑا جُرم سرزد ہو گیا۔ ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جو کچھ ہوا وہ ارادتاً نہیں بلکہ چند لمحوں کا پاگل پن تھا۔ تاہم عدالت نے ملزم کو قتل بالارادہ کا قصور وار قرار دیتے ہوئے اسے دس سال قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہونے کے فوراً بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close