//

مون سون کی دھماکے دار واپسی، بارشیں کب ہوں گی؟

مون سون کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل، لاہور سمیت پنجاب میں بارش کا امکان

مون سون بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، جبکہ دوپہر کے بعد ہلکی بارش متوقع ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور حساس مقامات پر پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا غفران احمد نے بھی لاہور میں بارش کے امکانات کے باعث تمام آپریشنل عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی مکمل طور پر نکالنے تک افسران اور فیلڈ عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close