آندھی اور بارشیں ، محمکہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی

آندھی اور بارش برسانے والا ایک نیا مغربی ہواوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے، جس سے گرمی کی موجودہ شدت میں نمایاں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے درمیان شہریوں کے لیےاچھی خبر سامنے آئی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آندھی اور بارش برسانے والا ایک نیا مغربی ہوائیں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔

اس نئے موسمیاتی سسٹم کے زیرِ اثر کل سے 22 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، جس سے گرمی کی موجودہ شدت میں نمایاں کمی آئے گی۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک ریکارڈ کیا گیا، خاص طور پر جنوبی اور وسطی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

سندھ کا علاقہ دادو 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ اس کے علاوہ نواب شاہ اور جیکب آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، جبکہ سکھر اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری، بہاولپور اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کل داخل ہونے والے سسٹم سے ان گرم علاقوں میں بھی لو کی شدت کم ہونے کی امید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close