ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےآئندہ 3 روز کےدوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ شدیدبارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیاہے، جبکہ برفانی جھیلیں پھٹنے، لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کاخدشہ بھی ظاہر کردیا۔

بارشیں برسانےوالا طاقتورسسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا،آج سے 5 مئی تک طوفانی بارشوں کے ساتھ اولے پڑنے کا بھی خدشہ ہے،نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نےممکنہ  سیلابی صورتحال سے خبردار کر دیا۔

این ڈی ایم اےکےمطابق بالائی علاقوں میں گلیشئرزپگھلنےسےبرفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں،شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اورندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،شدید موسمی حالات میں سڑکیں بند اور آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے،مری،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،چکوال،جہلم،سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت پنجاب کے دیگرعلاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بھی  بادل برسیں گے،خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا خدشہ بھی ظاہرکردیا گیا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ غیر ضروری سفر سےگریز کریں،مویشیوں اورقیمتی سامان کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے ساتھ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close