کوئٹہ: بلوچستان میں مغربی ہواں کا نیا سلسلہ 16اپریل کو داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع 17 اور 18 اپریل کو تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ دو روز بعد کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، شیرانی، موسی خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اورمسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور بارشوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






