محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی ، کہاں کہاں ؟ جانئے

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم اپریل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا جو 4 اپریل تک مختلف علاقوں پر اثر ڈالے گا۔

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
  • خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش جبکہ گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔
  • پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
  • کراچی سمیت اندرون سندھ میں 2 سے 4 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث:

  • بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
  • مغربی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، محفوظ مقامات پر رہیں، اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔