محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم اور وزیرستان میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع مری، گلیات ،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب،نورپور تھل،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، جبکہ فیصل آباد ،ڈی جی خان، ملتان ،سا ہیوال ،خانیوال، لیہ اور بہاولپور میں بعض مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران بعداز دوپہر تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شام یا رات کے دوران کوئٹہ، قلات،مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین ، موسی خیل ، بارکھان اورژوب میں چند مقامات پرآندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تا ہم شام یا رات میں جیکب آباد ، سکھر ، کشمور اورگردونواح میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

close