تیز ہوائیں اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر، مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کرم، با جوڑ اور خیبر میں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، میانوالی، خوشاب اور گردونواح میں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 

 

 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

close