مزید بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ،وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔ اس دوران بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور بالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان:استور ، بگروٹ 05،ہنزہ 04، بونجی 03، گلگت، اسکردو 02، چلاس 01 ،خیبرپختونخوا: دیر (بالائی)، دروش 06،کاکول، مالم جبہ، پٹن 05، میرکھانی 04، کشمیر،: گڑھی دوپٹہ 05، راوالاکوٹ 03، مظفر آباد(ایئر پورٹ، سٹی) 01، بلوچستان: کو ئٹہ 04، سبی03،ژوب 02، پنجاب: سیالکوٹ (ایئر پورٹ 04، سٹی 02)، راولپنڈی (کچہری 02، چکلالہ 01)، منڈی بہاوالدین،مری02، حافظ آباد، کوٹ ادو اور ملتان (ایئر پورٹ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 39 اور شہید بینظیر آباد میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close