موسم بدستور سرد ، مزید درجہ حرارت گرنے کا امکان

کراچی(پی این آئی)موسم بدستور سرد ، مزید درجہ حرارت گرنے کا امکان۔۔۔۔۔۔۔کراچی میں موسم بدستور سرد ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کےمطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں