محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا ما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (گلشن راوی 71، پانی والا تالاب 49، لکشمی چوک 46، اپر مال 38، تاج پورہ 15، گلبرگ 09، فرخ آباد 06، اقبال ٹاؤن 05، قرطبہ چوک 04، سمن آباد اور سٹی 02)، اسلام آباد (سٹی 45، سید پور 36، گولڑہ 20) راولپنڈی (شمس آباد 18، چکلالہ 08)، گجرات، نارووال 04، مری03، سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، خیبر پختونخوا: کاکول 09، میرکھانی، بالاکوٹ 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین 44، سبی، نوکنڈی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close