مون سون بارشوں میں شدت آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے ہلچل مچانے والی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ تین روز میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔

مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 سے 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔27 سے 29 جولائی تک بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جب کہ 27 اور 28 مئی کو قلات، خضدار، لسبیلہ، لورالائی، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 اگست تک مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ شہرقائد میں ہونے والی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے شہر میں 15 اگست تک بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے مہینے میں داخل ہونے والے مون سون سسٹمز میں خلیج بنگال سے آنے والے حالیہ سسٹم کی شدت زیادہ رہی، اور اب 15اگست تک شہر میں بارش کا کوئی بھی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے، نیز اگلے ہفتے سے سمندری ہوائیں مکمل طورپرفعال ہونے کے سبب موسم قدرے معتدل رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں آئندہ تین روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے سبب بونداباندی کا امکان ہے، دن کے وقت موسم قدرے مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

close