طوفان بائپر جوائے، تیز ہوااور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے جس کے باعث 13 جون کی رات سے سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 12 گھنٹوں سے شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے۔طوفان کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 130 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے

موسمیاتی سازگار ماحول سسٹم کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔آئندہ 2 روز طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھتا رہے گا، سمندری طوفان کی بحیرہ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی کی کیفیت رہے گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 12 جون سے سمندری طوفان کی موجودگی تک کھلے سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق طوفان بائپر جوائے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے، رواں ہفتیتک یہ طوفان شدت برقرار رکھے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ طوفان سے بھارتی گجرات اور پاکستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کوخطرہ نظر آ رہا ہے۔عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق عمان پر سمندری طوفان کے اثرات کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

close