موسلادھار بارشیں شروع ہونیوالی ہیں، الرٹ جاری

لاہور (پی این آئی) ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہونگی، جو 31 مئی تک موجود رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 28 سے 31 مئی کے دوران لاہور سمیت اسلام آباد، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ،خوشاب، میانوالی، ناروال، سیالکوٹ، قصور، جہلم، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، اور منڈی بہاوالدین آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ، بعض مقا مات پر ژالہ باری اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسی دوران درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے تمام متعلقہ ادارے اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

close