محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں شدید سرد رہا۔تا ہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر) :چترال میں 07 ،میر کھانی 04، دیر 03اور دروش میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت :لہہ منفی 11، کالام، گوپس منفی 06، پارہ چنار منفی 05، استور ، بگروٹ اور میر کھانی میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close