بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لہہ منفی 12، کالام منفی10، استور منفی 07،اسکردو، پاراچنار منفی06، بگروٹ منفی 05، مالم جبہ ،گلگت منفی 04،کوئٹہ ہنزہ ، میر کھانی ، راولاکوٹ اور قلات میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا ۔

close