محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اورجزوی ابرآلود رہے گا۔ اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا تاہم چترال، دیر ، سوات، مالاکنڈ ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہو سکتی ہے۔

close