بارشیں رُکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدیدبرفباری متوقع۔

 

 

 

جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم در رہا جبکہ شمالی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: چترال 20، کالام 12، میر کھانی 10، دروش 09،پارہ چنار 02، گلگت بلتستان: قلات12، گوپس 04، بلوچستان : دالبندین 03، کوئٹہ( سمنگلی03، شیخ ماندہ 02)، پنجگور 01 ،پنجاب : لاہور (ائیرپورٹ02، سٹی 01) اور فیصل ا ٓبادمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری: کالام 06، دروش 03، زیارت 02 ، چترال اور گوپس میں 01 انچ برفباری ریکاردڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، کالام ، پاراچنارمنفی08، مالم جبہ منفی 07، استور منفی 05 ،اسکردو ، بگروٹ منفی 04، چترال، دروش ، میرکھانی، ژوب منفی 03 اور دیرمیں منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔

close