اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان بدستور برقرار ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 417 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ فارمی انڈے 239 سے 245 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے متوسط اور غریب طبقے کی قوتِ خرید شدید متاثر ہوئی ہے۔
عوام نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






