بارشیں یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، با لائی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر (بالائی 41، زیریں 16)، مالم جبہ 36، دروش 31، میر کھانی18، چترال 14، کالام 10، سیدو شریف 09، پٹن 14،بالاکوٹ 12، کاکول 08، مردان 04، چراٹ 01، پنجاب: مری 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، اسلام آباد (گولڑہ 04، سید پور، سٹی 03، ایئرپورٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 02)، لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01) ،گجرات، اٹک 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 08)، گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 07، راولاکوٹ 06، گلگت بلتستان: اسکردو اوربونجی میں 02ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

برف باری (انچ): مالم جبہ 20،دروش، میر کھانی 19، کالام 13،چترال10، دیر 09، مری05،ا سکردو اور استور میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہو ئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 12، قلات منفی 11، کالام منفی 08، پارہ چنار، کوئٹہ منفی 07، ژوب، گوپس منفی 06، ہنزہ، اسکردو ، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، دالبندین منفی 04، مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close