محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، با لائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔خیبرپختونخوا: کالام 36،پٹن 22 ،سیدو شریف 15،دیر (بالائی14،زریں08) میر کھانی 13، دروش 10، چترال 07،مردان02، کاکول 01، پنجاب: مری 06، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، ایئرپورٹ 01) ،گوجرانوالہ01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 02)، راولاکوٹ 04 اورگڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری (انچ): کالام 21، مالم جبہ 17، میر خانی 08، چترال ، دیر04، دروش03اورمری میں 02برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14 ،قلات منفی 09،گوپس ، اسکردومنفی 07،کالام منفی 06،ژوب،پاراچنار، کوئٹہ منفی 05،ہنزہ منفی 04،مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close